کالج میدان جنگ میں تبدیل

0
36

بھارت: ( ہاٹ لائن نیوز) بھارت میں انجینئرنگ کالج کی طالبات آپس میں لڑ پڑیں ، لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوگئی۔

بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے شہر روڑکی کے انجینئرنگ کالج کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے ، جس میں طالبات کو لڑتا ہوا دیکھ کر لوگ حیران و پریشاں رہ گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بحث کرتی ہوئی لڑکیاں اچانک ایک دوسرے پر حملہ آور ہو کر ایک دوسرے کے بال نوچ رہی ہیں ۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی اس پر دلچسپ تبصرے شروع ہو گئے۔

ایک لڑکے نے لکھا کہ ’برائے مہربانی آپ لوگ میرے لیے نہیں لڑیں۔‘

ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ ’میں سنگل ہوں اور میں چاہتا ہوں کہ میرے لیے اس طرح کوئی لڑکی لڑے۔

Leave a reply