ہاٹ لائن نیوز : اپیلیٹ ٹربیونل میں ڈسکہ سے محمد افضل منشاء کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر اپیل پر سماعت ہوئی ۔
اپیلیٹ ٹربیونل نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔
ٹربیونل کےجسٹس راحیل کامران نےشہری رضوان کی اپیل پرسماعت کی ۔
اپیل کنندہ کی جانب سے محمد عرفان ناصر ایڈووکیٹ نے دلائل دیے ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ محمد افضل منشاء نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے ، آر او نے پی پی 51 سے کاغذات نامزدگی منظور قانون کے منافی کیے ۔