ڈاکٹر یاسمین راشد کی رہائی لٹک گئی

0
223

ہاٹ لائن نیوز: لاہور انسداددہشت گردی عدالت میں نو مئی کو گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے معاملہ پر ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے ضمانت پر مزید سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔

پراسیکیوشن نے ضمانت پر دلائل کیلیے مہلت طلب کرلی ، عدالت نے اسپیشل پراسیکیوٹر منصور بخاری کو دلائل کیلیے طلب کر لیا ۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے ۔

تفتیشی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد پر عوام کو فسادات پر اکسانے اور بغاوت کا الزام ہے ۔

Leave a reply