چاند پر نیوکلیئر پاور سٹیشن تعمیر ہو گا

0
67

چاند پر نیوکلیئر پاور سٹیشن تعمیر ہو گا

چین اور روس نے چاند پر نیوکلیئر پاور سٹیشن تعمیر کرنے کا معاہدہ طے کیا ہے، دونوں ملکوں کی طرف سے معاہدے پر دستخط کیے گئے معاہدے کے تحت روسی ری ایکٹر کو انٹرنیشنل لونر ریسرچ اسٹیشن چلانے کے لیے استعال کیا جائے گا، جس پر دونوں ملک مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔

خلائی بیس کی تکمیل 2036 تک ہو جائے گی، اس ڈیل کی خبر ایک ایسے وقت پر سامنے آئی جب امریکا کی اپنی لونر بیس کا منصوبہ غیر یقینی کا متحمل ہے، خلائی ادارے کے چیف نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ چینی اور روسی ری ایکٹر کی تعمیر انسانوں کی موجودگی کے بغیر خودکار طریقے سے سر انجام دی جائے گی۔

Leave a reply