پولیس اہلکار کی بیٹی بے دردی سے قتل

1
138

کراچی: ( ہاٹ لائن نیوز) شہر قائد کے علاقے پیر الہیٰ بخش کالونی میں پولیس اہلکار کے گھر سے 18 سالہ لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس کے مطابق یہ واقعہ ڈکیتی پر مزاحمت کرنے پر پیش نہیں آیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی بی تھانے کی حدود میں گھر سے 18 سالہ لڑکی کی لاش ملی ہے جس کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ۔ کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لیے ہیں ۔

پولیس کے مطابق قتل ہونے والی فضا سپاہی محمد علی کی بیٹی ہے ، فضا 6 بہنیں ہیں جب کہ قتل کے وقت فضا گھر میں اکیلی تھی ، لڑکی کی والدہ نوکری پر تھی ، جب وہ گھر آئیں تو قتل کا علم ہوا ، جس کے بعد جائے وقوعہ کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق فضا کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے ، گھر سے قیمتی سامان بھی غائب ہے ، گھر کا دروازہ اندر سے کھولا گیا تھا جس کی وجہ سے شک ہے کہ کوئی قریبی شخص قتل میں ملوث ہوسکتا ہے ۔

1 comment

Leave a reply