قصور ویڈیو سکینڈل میں اہم پیش رفت

0
98

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے تین ملزمان کی عمر قید کی سزا کو کلعدم قرار دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے تینوں ملزمان کی سزاوں کے خلاف اپیلوں کو منظور کر لیا۔

عدالت نے تینوں ملزمان حسیم عامر, علیم آصف,وسیم بٹری کی اپیلوں کو منظور کیا ، درخواست گزار ملزمان کی جانب سے ایڈووکیٹ عابد حیسن کھچی نے دلائل دئیے ۔

یاد رہے کہ تینوں ملزمان کو دہشت گردی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی ، ملزمان کے خلاف تھانہ گنڈاسنگھ والہ قصور نے 2015 میں درج کر رکھا تھا ۔

Leave a reply