پنیر اور انسانی دماغ کا آپس میں کیا تعلق ہے ؟

0
33

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) طبی تحقیق سے پنیر کھانے کا انتہائی حیرت انگیز فائدہ سامنے آ گیا ہے۔

ایک حالیہ طبی تحقیق کے مطابق پنیر کھانے سے انسانی دماغ کی صحت بہتر ہوتی ہے۔

اس تحقیق کیلئے محققین نے 65 سال سے زیادہ عمر والے 1500 افراد کی صحت اور کھانے کی عادات کا تفصیلی معائنہ کیا۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جن افراد کی غذا پنیر پر مشتمل تھی انہوں نے دماغ کے ایک ٹیسٹ میں بہترین اسکور کیا ۔

طبی ماہرین نے بتایا ہے کہ پنیر میں ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو دماغ کی کارکردگی کو بہترکرتے ہیں لیکن تحقیق کے نتائج کی تصدیق کے لیے مزید مطالعہ کی اشد ضرورت ہے۔

دماغ کا ٹیسٹ لیے جانے پر پنیر کھانے والے افراد نے اوسطاً 28 پوائنٹس جب کہ پنیر نہ کھانے والے افراد نے 27 پوائنٹس اسکور کیے۔

Leave a reply