ہاٹ لائن نیوز: ضلع کچہری لاہور میں پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمہ میں پرویز الہی کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت پیش نہ کیا گیا ۔
جیل حکام نے پرویز الہی کا ورانٹ پیش کیا ، عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ میں چار جنوری تک توسیع کردی ، جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے کیس کی سماعت کی ۔
یاد رہے کہ اینٹی کرپشن نے پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے ۔