
پاکستان اسٹاک ایکسچنج نے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیے
سرمایہ کاروں نے پاک افواج بالخصوص شاہینوں پر بھرپور اعتمادکا اظہار کر دیا ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے شروع میں ہی گزشتہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں، تفصیلات کے مطابق 100 انڈیکس کا نو ہزار نو سو انتیس پوائنٹس کی تاریخی تیزی کے ساتھ آغاز ہوا، سو انڈیکس کاروبار کے آغاز ہی میں دو نفسیاتی حد عبور کر گیا، ہنڈرڈ انڈیکس %9.26 کے اضافے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔