ہاٹ لائن نیوز : پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے 2 ارب ڈالر کے قرضے کی درخواست کی ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات سے 2 ارب ڈالر کا قرضہ جنوری میں میچور ہو رہا ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسٹیٹ بینک میں مجموعی طور پر 3 ارب ڈالرز جمع کرائے گئے ہیں، ایک ارب ڈالر 17 جنوری کو اور ایک ارب ڈالر 23 جنوری کو میچور ہو رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایک ارب ڈالر پر شرح سود 3 فیصد اور دوسری پر 6.5 فیصد ہے، متحدہ عرب امارات سے 2 ارب ڈالر کے ڈپازٹ جلد رول اوور ہونے کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ کے قرضوں کی ادائیگی کے لیے بات چیت جاری ہے۔