پاکستان کونسے مرض میں دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آگیا ؟
لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) پاکستان میں شوگر کے مریضوں کی تعداد 3 کروڑ سے زیادہ ہو چکی ہے ، پاکستان میں ہر چوتھا نوجوان ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بعض افراد میں ذیابیطس کی تشخیص ہو تو وہ یہ سمجھتے ہیں کہ صرف ریفائن شدہ سفید چینی سے پرہیز کرنا ہے ، چنانچہ وہ براؤن شوگر اور گڑ وغیرہ لینے لگتے ہیں حالانکہ یہ بھی نقصان دہ ہیں ۔
کنسلٹنٹ ڈایابیٹالوجسٹ بی ایم راٹھور کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد میں پاکستان دنیا میں پہلے نمبر پر آ چکا ہے ، 30 فیصد لوگ ذیابیطس جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ جن افراد کی فیملی ہسٹری ہے وہ تو ذیابیطس کے شدید خطرات سے دوچار ہیں ہی تاہم ہمارا لائف اسٹائل جیسا کہ ہم واک نہیں کرتے، مرغن غذائیں کھانا اور کاربوہائیڈریٹس کا بہت زیادہ استعمال کرنا اس مرض کاسب سے بڑا سبب ہے۔