پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ کی ایک اور بڑی کامیابی

0
98
پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ کی ایک اور بڑی کامیابی

پاکستان کی معروف خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ نے عالمی سطح پر ایک اور نمایاں سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ گلگت سے تعلق رکھنے والی ثمینہ بیگ جنوبی قطب تک کامیابی سے پہنچ گئیں، جو ایکسپلورر گرینڈ سلیم کی تکمیل کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

ثمینہ بیگ نے یونین گلیشیئر سے جنوبی قطب تک کا سفر اسکیئنگ کے ذریعے مکمل کیا، جو نہایت مشکل اور کٹھن مرحلہ سمجھا جاتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان کا قومی پرچم اور اپنی کمیونٹی کا جھنڈا بھی لہرایا۔

ان کے بھائی اور کوہ پیما مرزا علی کے مطابق، یہ مہم جسمانی اور ذہنی طور پر انتہائی چیلنجنگ تھی، تاہم ثمینہ بیگ نے عزم اور حوصلے کے ساتھ اسے کامیابی سے سر کیا۔

ثمینہ بیگ کا اگلا ہدف شمالی قطب تک پہنچنا ہے۔ واضح رہے کہ ایکسپلورر گرینڈ سلیم مکمل کرنے کے لیے دنیا کی سات بلند ترین چوٹیوں (سیون سمٹس) کے ساتھ ساتھ شمالی اور جنوبی دونوں قطبین تک رسائی ضروری ہوتی ہے۔

ثمینہ بیگ اس سے قبل ساتوں براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کر کے سیون سمٹس کا اعزاز پہلے ہی حاصل کر چکی ہیں، اور اب وہ اس تاریخی سفر کو مکمل کرنے کے قریب ہیں۔

Leave a reply