امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کی تیل سستا ہونے کی پیشگوئی

0
7
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کی تیل سستا ہونے کی پیشگوئی

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی پیشگوئی کی ہے۔ ایک امریکی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جاری جنگ کے بعد توانائی کی قیمتیں کم ہونے کی توقع ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں عالمی منڈی میں تیل سستا ہوسکتا ہے، کیونکہ امریکا کی توانائی برآمدات اس وقت بلند سطح پر پہنچ چکی ہیں۔ تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ انفرااسٹرکچر کی کمی اس رفتار کو محدود کر رہی ہے۔
اسکاٹ بیسنٹ کے مطابق امریکا توانائی کی عالمی منڈی میں ایک مضبوط پوزیشن حاصل کر چکا ہے اور آنے والے وقت میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔ انہوں نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے کہا کہ وہاں سے جہازوں کی آمدورفت میں اضافہ حیران کن نہیں ہوگا، جبکہ ایران کی جانب سے جہازوں پر ٹول عائد کرنے کی کوششیں زیادہ مؤثر ثابت نہیں ہو رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان متوقع ملاقات میں کسی بڑی پالیسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔

Leave a reply