پاکستانی دو ماہ میں کتنے ارب کی چائے پی گئے ؟
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) چائے پاکستانیوں کا انتہائی پسندیدہ مشروب ہے ، پاکستانی صرف دو ماہ میں چائے پر 31 ارب اور 64 کروڑ روپے خرچ کرچکے ہیں۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں پاکستانیوں نے 31 ارب روپے سے زائد کی چائے پی لی ہے۔
جولائی اور اگست کے مہینوں میں 31 ارب اور 64 کروڑ روپے سے زیادہ کی چائے درآمد کی ہے جب کہ اسی عرصے میں گزشتہ مالی سال میں 20 ارب روپے سے زائد کی چائے درآمد کی گئی تھی ۔
رواں مالی سال کے دوران 11 ارب روپے سے زیادہ کی چائے درآمد کی گئی ہے جب کہ اگست 2023 ء میں 15 ارب 91 کروڑ روپے کی چائے درآمد کی گئی ، جب کہ گزشتہ مالی سال اگست میں 10 ارب اور 29 کروڑ روپے سے زیادہ کی چائے درآمد کی گئی تھی ۔