
ٹرین حادثے میں 27 مسافر زخمی
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ خانیوال ریلوے اسٹیشن پر سگنل پول کی سیڑھی ٹرین کے ساتھ ٹکرانے سے 27 مسافر زخمی ہو گئے ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ زخمی مسافر موسی پاک ایکسپریس ،عوامی ایکسپریس ڈاؤن،عوامی ایکسپریس اپ میں سوار ہو کر سفر کر رہے تھے، زخمیوں میں نوجوان، بزرگ اور خواتین بھی شامل ہیں، ریلوے حکام کا اس بارے میں کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے سیڑھی ٹریک پر دھکیلی ہوئی تھی، زخمی ہونے والے مسافر کھڑکی سے ہاتھ باہر نکال کر بیٹھے ہوئے تھے، ٹرین والے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔