ونڈوز 10 صارفین کے لیے اہم اطلاع: 14 اکتوبر 2025 سے پہلے یہ قدم لازمی اٹھائیں

اگر آپ اب بھی اپنے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر ونڈوز 10 استعمال کر رہے ہیں، تو آپ کے لیے ایک اہم اطلاع ہے: 14 اکتوبر 2025 کے بعد مائیکروسافٹ اس آپریٹنگ سسٹم کے لیے سپورٹ بند کر دے گا۔
یعنی اس تاریخ کے بعد آپ کے سسٹم کو کوئی سکیورٹی یا سافٹ ویئر اپ ڈیٹس نہیں ملیں گی، جس سے سیکیورٹی خدشات بڑھ سکتے ہیں۔
اگر آپ ونڈوز 11 پر اپ گریڈ نہیں کر سکتے تو کیا کریں؟
ایسے صارفین جو ونڈوز 11 پر اپ گریڈ نہیں کر سکتے یا نہیں کرنا چاہتے، ان کے لیے مائیکروسافٹ نے ایک عارضی حل پیش کیا ہے:
ایکسٹینڈڈ سکیورٹی اپ ڈیٹس پروگرام۔
یہ پروگرام آپ کو 13 اکتوبر 2026 تک اہم سکیورٹی اپ ڈیٹس حاصل کرنے کی سہولت دے گا، مگر اس کے لیے درج ذیل شرائط پوری کرنا ہوں گی:
—
ایکسٹینڈڈ سکیورٹی اپ ڈیٹس حاصل کرنے کے طریقے:
1. ونڈوز 10 کا تازہ ترین ورژن (22H2) انسٹال ہونا ضروری ہے۔
2. سیٹنگز > Windows Update میں جائیں۔
3. وہاں آپ کو ایک پیغام نظر آئے گا:
“Windows 10 support ends on October 14, 2025 – stay protected with Extended Security Updates”
4. آپ کے پاس تین آپشن ہوں گے:
30 ڈالر فیس ادا کر کے انرول ہوں
اپنی سیٹنگز کو OneDrive کے ساتھ Sync کر کے مفت انرول ہوں
1000 Microsoft Rewards Points استعمال کر کے انرول ہوں
—
یاد رکھیں:
یہ سہولت ایک عارضی حل ہے، مستقل نہیں۔
آپ کسی بھی وقت 13 اکتوبر 2026 سے پہلے اس پروگرام میں شامل ہو سکتے ہیں۔
اگر آپ اس پروگرام میں شامل نہیں ہوتے، تو 14 اکتوبر 2025 کے بعد آپ کا سسٹم محفوظ نہیں رہے گا۔







