
ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب میں موجودہ نگران حکومت کو ختم کرنے اور نیا عبوری سیٹ اپ تشکیل دینے سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نے فریقین سے تحریری جواب جمع کروایا ۔
وفاقی وکیل کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں بھی زیر سماعت ہے اور سپریم کورٹ الیکشن کروانے کا حکم دے چکی ہیں ، اب الیکشن کا شڈول بھی جاری ہوگیا ہے اور 8 فروری کو الیکشن ہونے جارہے ہیں ۔
عدالت نے وفاقی وکیل کے جواب کی روشنی میں درخواست کو غیر موثر قرار دیتے ہوئے نمٹا دیا ۔
جسٹس شاہد کریم نے شیخ رشید اور زمان وردگ کی درخواستوں پر سماعت کی ۔
درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن، گورنر پنجاب کو فریق بنایا گیا تھا ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے پنجاب میں 14 مئی الیکشن کے حکم کے بعد موجودہ نگران حکومت اپنی مدت پوری کر چکی ہے، 90 دن سے زائد کوئی بھی نگران سیٹ اپ نہیں رہ سکتا، موجودہ نگران حکومت پنجاب غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر کام کررہی ہے ۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ پنجاب کی نگران حکومت کو ختم کرکے تمام پارٹیز سے مشاورت کے بعد نیا عبوری سیٹ اپ تشکیل دینے کا حکم دیا جائے ۔