واٹس ایپ میں نیافیچرمتعارف

0
91

ہاٹ لائن نیوز : واٹس ایپ نے 2023 کے دوران کئی نئے فیچرز متعارف کروائے، اب میٹا کی ملکیت والی میسجنگ ایپ نے ایک منفرد فیچر شامل کیا ہے جو ویڈیو کالنگ کے تجربے کو بدل دے گا۔

اب میسجنگ ایپ اس میں بہتری لا رہی ہے اور ویڈیو کالز کے دوران آڈیو شیئر کرنا ممکن ہو سکے گا۔

رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں ویڈیو کال کے دوران آڈیو شیئر کرنے کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے، اس فیچر کے تحت ویڈیو کال کے دوران فون میں کسی بھی آڈیوفائل کو چلاناممکن ہوگا۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنے پسندیدہ گانے ایک ساتھ سن سکتے ہیں، دفتری کام ایک ساتھ کر سکتے ہیں اور دیگر کئی مقاصد کیلیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جب کوئی صارف ویڈیو کال کے دوران اسکرین شیئر کرے گا تو فون سے آڈیو بھی منتقل ہو جائے گی۔

اس فیچر سے واٹس ایپ روایتی ویڈیو کانفرنسنگ ایپس جیسے مائیکروسافٹ ٹیمز، گوگل میٹ، زوم اور فیس ٹائم کا بھی مقابلہ کر سکے گا۔

اسکرین شیئرنگ فیچر گوگل میٹ اور زوم جیسی ایپس میں اسی طرح کام کرتا ہے۔

آڈیو شیئرنگ فیچر فی الحال بیٹا میں ہے اس لیے یہ کہنا مشکل ہے کہ تمام صارفین اسے کب استعمال کر سکیں گے۔

Leave a reply