واٹس ایپ صارفین کے لیے بڑا سرپرائز تیار
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی میسجنگ ایپ واٹس ایپ کے ڈیزائن کو مکمل طور پر تبدیل کیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں میسجنگ ایپ کا نیا ڈیزائن جاری کیا گیا ہے ، جس کے تحت نئے یوزر انٹرفیس میں ٹاپ بار کو مکمل طور پر سفید کیا جا رہا ہے یعنی سبز رنگ کی جگہ سفید رنگ لے لے گا تا ہم چیٹ کا رنگ سبز ہو جائے گا ،اس کے علاؤہ واٹس ایپ لوگو کیلیے نیا فونٹ بھی استعمال کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ واٹس ایپ کے نئے ڈیزائن پر تا حال کام جاری ہے ۔