
ہاٹ لائن نیوز : والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے شادرہ کمپلیکس کی مرمت و بحالی کا کام شروع کر دیا ۔
والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے شادرہه کمپلیکس کی مرمت و بحالی کا منصوبہ شروع کر دیا ہے ۔ جس میں برصغیر کی شخصیات مثلاً ملکہ نور جہاں کا مقبرہ، آصف جاہ کا مقبرہ،مغل بادشاہ جہانگیر کا مقبرہ، اور اکبری سرائے کا مقبرہ شامل ہیں۔
والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے اہم اقدامات اٹھائے جیسے کہ ملکہ نور جہاں کہ مقبرے کے لیے خصوصی داخلی گیٹ لگوایا، تباہ ہونے والی دیواروں کو دوبارہ تعمیر کروایا ۔غسل خانوں کو پبلک واش روم بنایا، صاف ستھرائی اور ماحول کی حفاظت کا کام جاری کیا۔ سیکیورٹی کی انتظامات کو بہتر بنایا ۔باغبانی کا کام بھی شروع کروایا، جیسے کہ باغوں اور لون میں پودے لگوائے اور گھاس کی جنگلی نشوونما کی کانٹ چھانٹ کی گئی ۔