بیوی نے موبائل فون چھینےجانےپر خودکشی کرلی

0
79

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کی رہائشی رچنا ساہو کو ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا استعمال کرنے کا بہت شوق تھا۔ وہ گھنٹوں اپنا موبائل فون استعمال کرتی تھی۔

یہ وہ عادت تھی جس پر اس کا شوہر بھوپیندر توجہ نہیں حاصل کر پارہا تھا۔ حالات سے تنگ آکر شوہر نے بیوی کا موبائل فون چھین لیا جس پر دونوں میں جھگڑا ہوگیا۔

موبائل فون چھیننے کے چند گھنٹے بعد رچنا نے شوہر کی عدم موجودگی میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔

Leave a reply