نگران وزیراعظم کا گہرے دکھ اور غم کا اظہار

3
181

پشاور: ( ہاٹ لائن نیوز)صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں میں پاک آرمی کے قافلے کو خود کش حملے کا نشانہ بنایا گیا ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس بم دھماکے میں 9 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے جب کہ 25 زخمی ہوئے ہیں۔

بم حملہ بنوں شہر سے 30 کلومیٹر دور علاقے جانی خیل میں ہوا ۔سرکاری ذرائع نے ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔ شہداء کی لاشیں اور زخمیوں کو کمبائنڈ ملٹری اسپتال بنوں منتقل کردیا گیا ہے۔

بنوں میں دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی میں پاک فوج کے 9 بہادر جوانوں کی شہادت پرنگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اس طرح کی کارروائیاں انتہائی قابل مذمت ہیں ۔

3 comments

Leave a reply