ہاٹ لائن نیوز : ایپلیٹ ٹریبونل میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے این اے 130٫ سے کاغذات کی منظوری کے خلاف دائر اپیل پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نےریٹرننگ افسر کونوٹس جاری کرتےہوئے جواب طلب کرلیاہے۔
عدالت نے ریٹرننگ افسر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ، عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کر دیا ۔
اپیلیٹ ٹریبونل کے جج رسال حسن سید نے اعتراضی اپیل پر سماعت کی ۔
رجسٹرار آفس کیجانب سےمصدقہ دستاویزات نہ لگانےکااعتراض عائد کیاگیا تھا ۔
نوازشریف کےکاغذات منظوری کیخلاف دائراپیل مقامی وکیل اشتیاق احمدنےدائر کی ۔
اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف تاحیات نااہل ہیں، ریٹرنگ افسر نے قانون کے منافی فیصلہ سنایا ۔