
راولپنڈی میں نانبائی ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ 5 نومبر سے اپنے تندور غیر معینہ مدت کے لیے بند کریں گے۔ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ نانبائیوں کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، تندور سیل کیے جا رہے ہیں اور لوگوں کے روزگار پر اثر پڑ رہا ہے۔
نانبائیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت معیاری آٹا فراہم کرے، اس صورت میں وہ روٹی کی قیمت نہیں بڑھائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ دو ماہ میں آٹے کی قیمت دگنی ہو گئی ہے لیکن حکومت کی طرف سے کوئی سبسڈی نہیں دی گئی۔
نانبائی ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سوئی گیس دستیاب نہیں ہے اور وہ ایل پی جی سلنڈر استعمال کر رہے ہیں۔








