میوزک ڈائریکٹر کی بیٹی نے خود کشی کر لی
ممبئی: ( ہاٹ لائن نیوز) بھارتی میوزک ڈائرکٹر اور اداکار وجے اینٹونی کی بیٹی گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی ہے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار وجے انٹونی کی بیٹی نے مبینہ طور پر خود کشی کی ہے ، اداکار کی بیٹی میرا کی لاش چنائی میں واقع ایک گھر میں پنکھےکے ساتھ لٹکی ہوئی پائی گئی۔
اداکار وجے انٹونی کی بیٹی پر 12 کلاس کی طالبہ تھی اور تھوڑے عرصے سے ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔