مہنگائی سے تنگ عوام کیلیے ایک اور بری خبر
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر آ گئی ہے۔
یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزارت خزانہ نگران وزیراعظم کی مشاورت کے بعد دے گی۔
ذرائع کے مطابق ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 2 روپے اضافے کی تجویز ہے، جب کہ مٹی کے تیل اور پیٹرول پر لیوی برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے ۔