ملک گیر ہڑتال کا اعلان
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) جماعت اسلامی نے 2 ستمبر کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ملک گیرہڑتال کیلیے کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں ۔
امیرجماعت اسلامی سراج الحق کی زیر صدارت منصورہ میں انتہائی اہم اجلاس منعقد ہوا، بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف جماعت اسلامی نے 2 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کرے گی، ہڑتال کے سلسلے میں کمیٹیاں بھی بن گئی ہیں۔
ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق سراج الحق کل تاجرتنظیموں کے ذمہ داروں سے ملاقات کریں گے، ہڑتال میں اساتذہ، وکلا، ڈاکٹرز، طلبہ، کسان اور مزدورں کو بھی شامل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ اگلے پانچ دن مہنگائی کے خلاف پر امن احتجاج جاری رکھا جائے گا، جماعت اسلامی 90 دن کے اندر اندر انتخابات کے لیے بھرپور آواز اٹھائے گی ۔
You’re actually a excellent webmaster. The website loading
pace is amazing. It seems that you’re doing any
distinctive trick. Furthermore, the contents are masterpiece.
you’ve done a excellent process on this subject! Similar here:
zakupy online and also here: E-commerce