مریم نواز نے سرکاری خزانے کو کیسے نقصان پہنچایا ؟

0
142

ہاٹ لائن نیوز : مریم نواز کے بیرون ممالک 2022 سے 2023 تک کے دوروں کی تفصیلات جاری کر دی گئی ۔

دستاویزات کے مطابق مریم نواز نے 1 سال کے دوران 17 ممالک کے دورے کیے، مریم نواز کے بیرون ملک دوروں پر 74 لاکھ 22 ہزار 271 روپے کے اخراجات آئے ۔

مریم نواز نے 13 نومبر 2022 سے 30 نومبر 2022 تک سوئزرلینڈ مین قیام کیا ، مریم نواز کےسوئزرلینڈ 18 دن قیام کا خرچ 53 ہزار 550 روپے ہوا، مریم نواز نے برطانیہ کے 4 وزرٹ کیے اور 96 دن قیام کیا،96 روز میں مریم نواز نے 22 لاکھ 50 ہزار کی رقم خرچ کی ۔

سعودیہ عرب میں مریم نواز 2 دورے کیے 32 دن قیام کیا ، سعودیہ عرب اور UAE قیام کے دوران 24 لاکھ 88 ہزار سے زائد رقم خرچ کی ۔

مریم نواز نے قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات،سوئزرلینڈ اور برطانیہ کے دورے کیے,مریم نواز کو 2023 میں 6 لاکھ 50 ہزار 695 روپے کی آمدنی ہوئی ، مریم نواز نے 2023 میں 1 لاکھ 17 ہزار 185 روپے انکم ٹیکس دیا ۔

Leave a reply