لبنانی فنکارہ کابڑاانکشاف
لبنان: (ہاٹ لائن نیوز ) لبنانی فنکارہ یارا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جلد اپنا ایک نیا البم ریلیز کرنے کی تیاری کر رہی ہیں جو لبنانی، عراقی اور مصری زبانوں کے درمیان مختلف لہجوں میں ہو گا، انہوں نے کہا کہ وہ اس حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ خلیجی بولی میں ایک گانا تیار کر رہی ہیں جس کو وہ اگلے سال ریلیز کریں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ خلیجی بولی سے بہت محبت کرتی ہیں اور اس کو سمجھ بھی سکتی ہیں ، انہوں نے کہا کہ انہیں ہر خلیجی کام کے بعد زبردست فیڈ بیک ملتا ہے۔