عمران ریاض کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

0
61

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں صحافی عمران ریاض کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نےدرخواست کےقابل سماعت ہونےپر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

وفاقی وکیل نے اعتراض کیا کہ درخواست گزار پہلے وفاقی حکومت کی ریویو کمیٹی سے رجوع کرے ۔

عدالت نے استفسار کیا کہ اپ ںے پہلے مجاز حکام یا متعلقہ فورم سے رجوع کیوں نہ کیا ، مناسب ہے اپ متعلقہ فورم سے رجوع کریں ، بتائیں کس قانون کے تحت درخواست یہاں قابل سماعت ہے۔

درخواست گزار کی طرف سے ایڈوکیٹ ایڈووکیٹ پیش ہوئیں ۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت میں بتایا کہ ایک لسٹ سے نام نکال کر تیرہ فروری کو دوسری لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے ۔محض پیکا کیس میں ملوث ہونے کی بنا پر نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا گیا ۔پیکا کیس میں انکی ضمانت ہو چکی ہے ۔

وفاقی حکومت کی طرف سے ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے ، جسٹس شجاعت علی نےعمراں ریاض کی درخواست پرسماعت کی۔

Leave a reply