قومی کرکٹ ٹیم میں 5 بڑی تبدیلیاں

0
150

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) ایشیا کپ کے سوپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف انتہائی اہم ترین میچ کیلیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔

بھارت سے شکست سے دوچار ہونے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم میں 5 اہم تبدیلیاں کی گئیں ہیں، ٹیم میں محمد حارث، محمد وسیم جونیئر ، سعود شکیل، زمان خان اور محمد نواز کو شامل کیا گیا ہے جب کہ فہیم اشرف، نسیم شاہ ، فخر زمان،حارث رؤف اور سلمان علی آغا آرام کریں گے۔

انجری کے شکار نسیم شاہ کی جگہ زمان خان کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ، ون ڈے انٹرنیشنل میں زمان خان کا یہ ڈیبیو ہوگا۔

Leave a reply