
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کی اپگریڈیشن میں کام کرنیوالے کارکنوں کو سہ فریقی سیریز کا میچ دیکھنے کیلئے مدعو کیاہے۔
سہہ فریقی سیریز اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لئے 4 ماہ کے ریکارڈ کی مدت میں ، نیا قذافی اسٹیڈیم جدید سہولیات سے لیس تیارکیاگیا، قذافی اسٹیڈیم میں نئی کرسیوں کی تنصیب مکمل ہوگئی۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے کارکنوں سے ملاقات کی اور دن رات کام کرنیوالے تمام کارکنوں کو مبارکباد پیش کی۔
چیئرمین پی سی بی نے 8 فروری کو سہہ فریقی سیریز کا میچ دیکھنے کیلیئے مزدوروں کو مدعو کیا ، یہ کہتے ہوئے کہ میں آپ کیساتھ بیٹھ کر میچ دیکھوں گا۔
محسن نقوی نے اسٹیڈیم کے نظارے کو نئی نشستوں پر بیٹھ کردیکھا اور تمام منزلیں ، نئے ڈریسنگ رومز ، نئے مہمان نوازی کے خانے اور مختلف شعبوں کا مشاہدہ کیا۔