غزہ پربمباری سے 200 فلسطینی شہید

0
129

ہاٹ لائن نیوز : غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 200 فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو غزہ کے وسطی علاقے کو بھی خالی کرنے کی دھمکی دی۔ وسطی غزہ میں نصرت کیمپ پر حملے میں 18 فلسطینی شہید جب کہ جبالیہ کیمپ میں گھر پر بمباری کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد شہید ہوگئے۔

دوسری جانب غزہ میں حماس کی زمینی کارروائی کے دوران 13 اسرائیلی فوجی مارے گئے، ایک ہی دن میں 44 صہیونی فوجی زخمی بھی ہوئے، ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 477 ہوگئی۔

Leave a reply