عوامی ایکسپریس میں نصب بم دوپہر کو سکھر اسٹیشن پر پھٹنا تھا

0
47

ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں پشاور سے کینٹ اسٹیشن آنے والی عوامی ایکسپریس میں بم ملنے کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

پولیس نے عوامی ایکسپریس سے بم برآمد ہونے کی ابتدائی تفتیش مکمل کر لی ہے۔ ریلوے پولیس کے مطابق اسٹیشن پر عوامی ایکسپریس کی سیٹ کے نیچے رکھے بیگ سے بم ملا ہے۔

ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ مشکوک بیگ میں بیٹری جیسی چیز تھی جس میں تاریں لگی ہوئی تھیں۔

بعد ازاں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تصدیق کی کہ بیگ سے برآمد ہونے والی بیٹری نما چیز بم تھی، اور اسے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ کینٹ اسٹیشن پر پشاور سے کراچی آنے والی ٹرین میں ملنے والے بم کی ڈیوائس ناکارہ تھی، ٹرین پشاور سے کراچی پہنچی تھی اور بم پشاور اسٹیشن پر رکھا گیا تھا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق بم کا ٹائمر دوپہر 12 بجے سیٹ کیا گیا تھا، دوپہر 12 بجے ٹرین سکھر اور روہڑی جنکشن پر تھی، تاہم وہاں بم ڈیوائس کا دھماکہ نہیں ہوا۔

ڈی آئی جی اسد رضا نے بتایا کہ کینٹ اسٹیشن پہنچنے کے ایک گھنٹے بعد ٹرین میں بم کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ ہم پشاور سے کراچی تک تمام ریلوے اسٹیشنوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر رہے ہیں۔

Leave a reply