عمر رسیدگی کے اثرات سے محفوظ رہنے کا آسان طریقہ

4
173

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایواکاڈو ، ناریل اور زیتون کا تیل جلد میں جذب ہونے کی بہترین صلاحیت رکھتے ہیں۔

ناریل ، زیتون، ایواکاڈو کے تیل کا استعمال جلد کو نرم و ملائم رکھنے کا قدرتی طریقہ ہے۔ یہ تینوں تیل کھانا پکانے کے لیے محفوظ قرار دئیے گئے ہیں ، انہیں موئسچرائزنگ کریموں کا بہترین متبادل قرار دیا جا چکا ہے۔

یہ تینوں تیل ہائیڈریشن اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کے حامل ہیں۔ ان کو آپ چہرے کی جھریوں کو دور کرکے جلد کو صحت مند رکھنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں ۔

یہ تینوں تیل خشکی کو ختم کر کے جلد کی نرمی کو برقرار رکھتے ہیں اور آپ کی جلد کو عمر رسیدگی کے اثرات سے محفوظ رکھتے ہیں ۔

4 comments

Leave a reply