عمرہ زائرین کے لئے نئی ہدایات جاری کر دی گئیں

0
89

ریاض: ( ہاٹ لائن نیوز) سعودی عرب کی جانب سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والوں کے لیے نئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت حج و عمرہ سعودی عرب نے نسک یا توکلنا ایپ کے ذریعے عمرہ پرمٹ کا حصول یقینی بنانے کی تاکید کی ہے اور کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے مہمانوں! برائے مہربانی اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ نسک یا توکلنا ایپ کے ذریعے درخواستیں جمع کروا کر عمرہ کی اجازت حاصل کریں اور ان میں دی گئی آخری تاریخ کی پابندی لازمی کریں۔

عمرہ زائرین سے کہا گیا ہے کہ وہ آب زم زم تک رسائی حاصل کرنے اور پینے کے اصولوں پر عمل کریں۔

وزارت حج و عمرہ سعودی عرب کی طرف سے جاری کردہ قوانین میں پرہیزگاری کی تلقین کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عمرہ زائرین ایک دوسرے سے جھگڑا کرنے سے گریز کریں ۔

آب زم زم پینے کے بعد ڈسپوزیبل گلاسوں کو مخصوص جگہوں پر ٹھکانے لگایا جائے اور کعبہ کے فرش پر پانی نہ گرنے دیں ۔

Leave a reply