ہاٹ لائن نیوز : بانی پی ٹی آٸی کے این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر جسٹس طارق ندیم بطور اپیلیٹ ٹریبونل سماعت کر رہے ہیں ۔
ٹریبونل نےنوٹس جاری کرتےہوٸے آر اوسےکل جواب طلب کرلیا ۔
وکیل بانی پی ٹی آٸی نے عدالت میں بتایا کہ آر او نے سزا یافتہ ہونے کا اعتراض عاٸد کر کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے ، تجویز کنندہ اور تاٸید کنندہ کا کا حلقہ این اے 122 سے نہ ہونے کا اعتراض عاٸد کیا گیا ۔
اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹریبونل آر اوکا فیصلہ کالعدم قرار دے اور بانی پی ٹی آٸی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے ۔