صنم جاوید کی مشکلات میں مزیداضافہ 

0
77

ہاٹ لائن نیوز : لاہور‏ انسداددہشت گردی عدالت میں مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے معاملہ میں عدالت نےصنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کر دی ۔

پولیس نےصنم جاویدکو دوروزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونےپر عدالت پیش کیاتھا۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ صنم جاوید سے تفتیش کرنی ہے عدالت جسمانی ریمانڈ فراہم کرے ۔

صنم جاوید کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی ، صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ پر ڈیوٹی جج نے سماعت کی ۔

ڈیوٹی جج نے صنم جاوید کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ۔

عدالت نے پولیس کوکل صنم جاوید کو متعلقہ دہشت گردی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Leave a reply