صارفین نے مہنگائی کا غصّہ رمیز راجہ پر کیوں نکالا ؟
لاہور : ( ہاٹ لائن نیوز) سوشل میڈیا پر اظہار جذبات کا سب سے آسان طریقہ میمز ہیں ، جہاں آپ حسب حال کسی کی بھی تصویر یا ویڈیو کلپ وغیرہ کا سہارا لیتے ہوئے حال دل بیان کر دیتے ہیں۔
بجلی کے بلوں میں آئے روز اضافے جیسی مشکل صورت حال میں بھی سوشل میڈیا صارفین نے ہنسنے ہنسانے کا موقع ڈھونڈ نکالا۔ ایک میم میں سابق کرکٹر رمیز راجہ کا کچھ ایسا استعمال کیا گیا ہے کہ وہ خود وہ صارفین کی اس حرکت پر مُسکرا اُٹھے۔
رمیز راجہ نے ایک میم شیئر کی ہے ، جس میں بجلی صارفین کا حال بتانے کے لیے کرکٹر کی دو مختلف تصاویر کو جوڑا گیا ہے ۔
Life is so much easier with a sense of humour!
So bloody funny 😆 pic.twitter.com/3LehYapbAt— Ramiz Raja (@iramizraja) August 28, 2023
رمیز راجہ نے اس میم سے خود بھی لطف اٹھایا ہے اور کیپشن میں لکھاہے کہ ’اچھی حس مزاح کے ساتھ زندگی بے حد آسان ہے‘۔