شدید زلزلوں سے قبل آسمان پر پراسرار نیلی روشنی کیوں ؟
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) مراکش میں آنیوالے شدید زلزلے کے نتیجے میں اب تک 2ہزار سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
ایک طرف تو مراکش کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں سے درد ناک مناظر سامنے آ رہے ہیں جب کہ دوسری جانب حکام نے سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہونے والے مناظر بھی شیئر کرنا شروع کر دئیے ہیں۔
مراکش میں ریکارڈ شدہ فوٹیج میں آسمان میں نیلی روشنی کی پراسرار چمک دکھائی گئی ہے۔ یہ منظر کئی مقامات پر سی سی ٹی فوٹیج میں ریکارڈ ہوا ہے۔ یہ چمک مراکش کے زلزلے سے عین پہلے آسمان پر نمودار ہوئی تھی ۔
ٹیکنالوجی کی بدولت جدید دور میں یہ نیلی روشنیاں زلزلوں سے قبل کئی بار دیکھی جا چکی ہیں ۔
انتہائی دل چسپ بات یہ ہے کہ زلزلے کی یہ نیلی لائٹس پہلی مرتبہ 1965ء میں جاپان میں آنیوالے ایک زلزلے کے دوران کیمروں میں قید ہوئی تھیں۔
اسکے بعد یہ پراسرار روشنی دیگر مقامات پر بھی دیکھی گئی ۔سنہ 2008ء میں چین کے زلزلے، 2009ء میں اٹلی کے زلزلے اور 2017 ء میں میکسیکو کے زلزلے سے قبل بھی یہ پر اسرار روشنیاں دیکھی گئی تھیں۔