شاہ رخ خان نے سلمان خان کو دیا محبت بھرا خطاب

0
98

بالی وڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان نے دبنگ اسٹار سلمان خان کے لیے اپنی دوستی اور احترام کا اظہار کرتے ہوئے انہیں “بہترین بھائی” قرار دیا۔

شاہ رخ خان نے اپنی 60ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کے ساتھ ایک آن لائن سیشن #AskSRK کے نام سے منعقد کیا، جس میں شائقین نے اپنے پسندیدہ اداکار سے دلچسپ سوالات کیے۔ اسی دوران ایک مداح نے پوچھا: “سلمان خان کے لیے ایک لفظ کہیے؟”

اس سوال کے جواب میں شاہ رخ خان نے مختصر مگر محبت بھرے انداز میں کہا: “بہترین بھائی” — اور اسی کے ساتھ سلمان خان کے لیے اپنی قربت اور احترام کا اظہار کیا۔

دونوں اسٹارز کی دوستی 1995 کی سپر ہٹ فلم کرن ارجن کے دوران شروع ہوئی تھی، جس کے بعد وہ کچھ کچھ ہوتا ہے اور ہم تمہارے ہیں صنم جیسی فلموں میں بھی ایک ساتھ نظر آئے۔ اگرچہ 2008 میں ایک تقریب کے دوران ان کے درمیان غلط فہمیاں پیدا ہوئیں، لیکن بعد ازاں بابا صدیقی کی افطار پارٹی میں دونوں کے تعلقات دوبارہ بحال ہو گئے۔

حال ہی میں سلمان خان، شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کے نیٹ فلکس پراجیکٹ دی بیڈز آف بالی وُڈ میں خصوصی کیمیو کے طور پر نظر آئے، جس سے ایک بار پھر دونوں خانز کی دوستی کی مثال قائم ہو گئی۔

Leave a reply