شاہی خاندان کو بڑا صدمہ
ریاض: ( ہاٹ لائن نیوز) شاہی خاندان کو بڑا صدمہ ، سعودی شہزادہ جلوی بن عبداللہ بن عبدالعزیز انتقال کر گئے ۔
سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ایوان شاہی کا کہنا ہے کہ شہزادہ جلوی بن عبداللہ بن عبدالعزیز انتقال کرگئے ہیں۔
شہزادے کی نماز جنازہ نماز عصر کے بعد ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں ادا کردی گئی ہے۔
سعودی شاہی خاندان کو شہزادہ جلوی کے انتقال پر تعزیتی پیغامات موصول ہورہے ہیں ۔