شاداب خان ڈی ایس پی بن گئے

0
176

ہاٹ لائن نیوز : قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان پنجاب پولیس کا حصہ بن گئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق شاداب خان نے سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب سے ملاقات کی جس کے دوران انہیں پنجاب پولیس کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ کرکٹر شاداب خان نے پنجاب پولیس کی وردی پہنی، ائی جی اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب نےشاداب کو اعزازی ڈی ایس پی کے عہدے سے نوازا۔

شاداب خان نے آئی جی پنجاب کو اعزازی ڈی ایس پی تعینات کرنے پر سلام پیش کیا۔ قومی کرکٹر نے اعزازی ڈی ایس پی بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں پنجاب پولیس کا حصہ بنوں گا۔

Leave a reply