سکول کا پہلا دن زندگی کا آخری دن نکلا

0
122

مکہ مکرمہ: ( ہاٹ لائن نیوز) مکہ المکرمہ میں تعلیمی سال کے آغاز پر استاد کی اچانک موت نے طلباء اور سکول انتظامیہ کو بھی افسردہ کردیا۔

مکہ المکرمہ کے تمیم الداری اسکول میں فزیکل ایجوکیشن کے ایک استاد نہیں جانتے تھے کہ ان کا تعلیمی سال کا پہلا دن زندگی کا آخری دن ثابت ہوگا۔ استاد کا انتقال کمرہ تدریس میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوا۔

مکہ مکرمہ کے ڈائریکٹر ایجوکیشن اور متعدد تعلیمی راہنماؤں نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور مرحوم کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعائیں بھی کیں ۔

Leave a reply