سوڈان میں ریپڈ سپورٹ فورس کا یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان

0
68
سوڈان میں ریپڈ سپورٹ فورس کا یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان

سوڈان میں جاری خانہ جنگی کے دوران باغی گروہ ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) نے یکطرفہ طور پر جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔ آر ایس ایف کے کمانڈر نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ اس فیصلے کا مقصد ملک میں دشمنی اور جھڑپوں کے سلسلے کو روکنا ہے۔

ابھی تک سوڈانی مسلح افواج (ایس اے ایف) کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرہان کی جانب سے اس اعلان پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

سوڈان میں 2023 سے حکومتی فورسز اور آر ایس ایف کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔ حال ہی میں آر ایس ایف نے الفاشر شہر پر حملہ کرکے کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا تھا، جس دوران بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 13 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

دریں اثنا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی چند روز قبل سوڈانی تنازع کے حل کے لیے جلد اقدامات شروع کرنے کا اشارہ دیا تھا۔

Leave a reply