سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی

1
156

کراچی: (ہاٹ لائن نیوز) ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار روپے کی واضح کمی ہو گئی ہے ۔

رواں ماہ اب تک سونے کی قیمت میں اٹھائیس ہزار روپے کی بڑی کمی ریکارڈ ہوئی ہے ، ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت دو لاکھ گیارہ ہزار روپے ہو گئی ہے۔

ڈیلرز کے مطابق رواں ماہ اب تک سونے کی قیمت میں اٹھائیس ہزار روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے ، جس کی سب سے بڑی وجہ ڈالر کی قدر میں کمی ہے۔

خیال رہے کہ 31 اگست کو سونے کی فی تولہ قیمت دو لاکھ 39 ہزار 8 سو روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

1 comment

Leave a reply