سمیع خان: فلم کی شوٹنگ کے دوران آگ سے جھلسنے سے بچ گئے

0
74

پاکستانی اداکار سمیع خان نے حال ہی میں بتایا کہ وہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران آگ کے قریب ہوتے ہوئے جھلسنے سے بچ گئے۔

انہوں نے بتایا کہ ماضی میں اداکار معمر رانا ایک فلم ڈائریکٹ کر رہے تھے، جو مکمل نہیں ہوسکی، لیکن اس کے گانے شوٹ کیے گئے تھے۔ اس دوران نوجوان سمیع خان کو گانے کی شوٹنگ کے لیے جسم پر تیل لگایا گیا اور آگ کے قریب جا کر پوز دینا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آگ کی حرارت بہت زیادہ محسوس ہوئی اور فوری دور ہٹنا پڑا۔ بعد ازاں میک اپ آرٹسٹ نے حل نکالا اور ہاتھ کے پیچھے سے اسپرے کر کے 5 سیکنڈ کا سین مکمل کیا گیا۔

اداکار نے ایک اور واقعہ بھی سنایا کہ وہ اداکارہ جاناں ملک کے ساتھ رومانوی تعلق ختم ہونے کے سین کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ اس سین میں موم بتی استعمال ہوئی، اور سمیع خان نے مشورہ دیا کہ وہ جلتی ہوئی موم بتی پر ہاتھ رکھ کر ڈائیلاگ بولیں گے۔ تاہم، ہاتھ لگاتے ہی تین سیکنڈ کے اندر ان کا ہاتھ جل گیا۔

انٹرویو کے دوران سمیع خان نے نوجوان اداکاروں کو مشورہ دیا کہ ہر کام کا طریقہ ہوتا ہے اور شوٹنگ کے دوران زیادہ جذباتی ہونے سے گریز کریں تاکہ وہ وہی غلطیاں نہ دہرائیں جو انہوں نے کیں۔

Leave a reply