سموگ کی صورتحال بہتر : تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

ہاٹ لائن نیوز : راولپنڈی ڈویژن میں سموگ کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ڈی جی محکمہ ماحولیات عمران حامد شیخ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق راولپنڈی، اٹک، جہلم ، چکوال کے تعلیمی ادارے 19 نومبر سے معمول کے مطابق کھلیں گے۔ راولپنڈی ڈویژن کے تعلیمی اداروں میں طلباء اور عملے کی جسمانی حاضری لازمی ہو گی ۔