سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایالیاگیا

0
18

ہاٹ لائن نیوز : ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کیا گیاہے۔

یاد رہے کہ ایران نے لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے شہید رہنما اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت کے بدلے میں اسرائیل پر درجنوں بیلسٹک میزائل داغ دئیے ہیں۔

جس کے جواب میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بہت بڑی غلطی ہوئی ہے جس کا خمیازہ بھگتنا پڑیگا اور اب اسرائیل ان حملوں کا سخت جواب دیگا۔

Leave a reply