چیئرمین پی سی بی کی سیٹ خطرے میں؟

0
77

ہاٹ لائن نیوز:لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکا اشرف کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان ۔فیڈرشن وزارت بین الصوبائی امور اور ذکا اشرف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔

جسٹس شکیل احمد نے شہری حافظ سکند ہمایوں کی درخواست پر سماعت کی

درخواست گزار کی طرف سے چوہدری آصف شہزد ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ذکا اشرف سیاسی جماعت کے راہنما ہیں،ذکا اشرف اسپوسٹ کی کوالیفیشن پر پورا نہیں اترتے،انکو سیاسی بنیادوں پر چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی لگا دیا گیا ،پاکستان کرکٹ بورڈ ائین کے تحت یہ تقرری نہیں ہو سکتی ، الیکشن کمیشن پہلے ہی سیاسی تقرریاں ختم کرنے کا حکم دے رکھا ہے، عدالت ذکا اشرف کی تقرری کالعدم قرار دے ۔

Leave a reply